راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج، سرکاری املاک پر حملوں، جلا¶ گھیرا¶ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کر لی ہے عدالت نے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت بھی 8 نومبر تک منظور کر لی ہے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبد الرازق کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی گزشتہ روز ان کے وکیل سردار عبد الرازق اور ان کے معاون سردار شہباز خان عدالت میں موجود تھے ، عدالت نے وککاءکے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید احمد کی ضمانت 50 ہزار کے مچلکے سے کنفرم کردی جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 8 نومبر تک منظور کر لی ہے۔