جسٹس طارق مسعود کا بنچ مقدمات کے فیصلے کرنے میںبرتری لے گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) عدالت عظمیٰ کے سینیئر ترین جج, جسٹس طارق مسعود کا بنچ مقدمات کے فیصلے کرنے پرسپریم کورٹ کے تمام بنچز پر برتری لے گیا ہے رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ 2 نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر 600 مقدمات کا فیصلہ کیا، بنچ 2 کے مقابلہ میں سپریم کورٹ کے چار بنچز نے 819 کیسز کا فیصلہ کیا۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تمام بنچز نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک 1419 مقدمات کا فیصلہ کیاجسٹس سردار طارق کے بنچ 2 نے 18 ستمبر کے ہفتے میں 88 کیسز کا فیصلہ کیا، جبکہ بنچ 2 نے 25 ستمبر کے ہفتے میں 126 مقدمات کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بنچ 2 نے دو اکتوبر کے ہفتے میں 105 کیسز کا فیصلہ کیا، 9 اکتوبر کو بنچ 2 نے 81 مقدمات کو نمٹایا، 19 اکتوبر کو بنچ 2 نے 200 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...