اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بدھ کو ازبکستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ، سربراہی اجلاس 8اور 9نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔ سمٹ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن کے ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ، انوار الحق کاکڑ تیسرے اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔ نگران وزیر اعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،نگران وزیر اعظم کی ترکی، ایران، ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔