ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے چراتھ سالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن بنا کر نمایاں رہے۔ ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے 279 رن کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ نجم الحسین شانتو 90 اور شکیب الحسن 82 رن بنا کر نمایاں رہے۔ لٹن داس نے 23 اور محمود اللہ نے 22 رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مہیش تھیکشانا اور اینجیلو میتھیوز نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن آل راو¿نڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن