نئی دہلی (نیٹ نیوز) سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آو¿ٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آو¿ٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آو¿ٹ دیا گیا۔ اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدان میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آو¿ٹ کا کہہ کر آو¿ٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آو¿ٹ کی بنیاد پر آو¿ٹ قرار دےدیا۔ آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آو¿ٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد 2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کر پائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آو¿ٹ قرار دیا۔