روپے کی مستحکم قدر ‘ برآمدات میں اضافہ معاشی ترقی کیلئے ناگزیر،کاشف انور

لاہور(کامرس رپورٹر )روپے کی مستحکم قدر ، برآمدات میں اضافہ ، درآمدات کا متبادل، افراط زر اور مارک اپ کی شرح میں کمی اور چارٹر آف اکانومی پائیدار معاشی ترقی کےلئے اشد ضروری ہیں۔ اس حوالے سے ٹھوس حکمت عملی کے تحت نمایاں پیش رفت کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، پشاور کے وفد سے خطاب کرتے کیا جس کی سربراہی فیکلٹی ممبر محمد طیب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے لاہور چیمبر اپنا کردار بخوبی ادا کررہا ہے۔ بہترین کارکردگیکے حامل تاجروں کی حوصلہ افزائی کےلئے اچیومنٹ ریکگنیشن کی تقریب اور ویمن انٹرپنیورز کےلئے ایونٹ منعقد کرنے جارہے۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر کا بنیادی کام پالیسی ایڈووکیسی ہے،کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل کےلئے اعلیٰ حکومتی فورمز تک آواز پہنچائی جاتی ہے۔یہ وہ واحد چیمبر ہے جس نے ممبران کےلئے سمارٹ سروسز کا آغاز کیا‘ متعدد اداروں کے ہیلپ ڈیسک ایک ہی چھت کے نیچے کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...