کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی زبردست مثبت کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں ۔گزشتہ روز 100انڈیکس کی ایک ساتھ7سابقہ نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔ مارکیٹ سرمائے میں 93ارب85کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔کے ایس ای100انڈیکس 737.33پوائنٹس اضافے کے بعد 53860.37 کا ہو گیا اسی طرح 193.86پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس بڑھ کر17997.77پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس اضافے کے بعد35898.80پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ ؒ سرمائے میں93 ارب85 کروڑ43لاکھ31ہزار342روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب 70ارب 42کروڑ 92لاکھ 21ہزار552روپے ہوگیا۔ گزشتہ روز17ارب روپے مالیت کے54کروڑ65لاکھ47ہزار سے زائدحصص کے سودے ہوئے ۔
سٹاک مارکیٹ مثبت زون میں داخل، انڈیکس 7نفسیاتی حدیں عبور کرگیا
Nov 07, 2023