لاہور (سپورٹس رپورٹر)مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ دوحہ، قطر میں جاری ہے جس میں آج 7 نومبر کو احسن رمضان (پاکستان)کا مقابلہ سیانگ ہیو (کوریا)سے، بابر مسیح (پاکستان)کا مقابلہ عندالرحمن سیف (یو اے ای)سے اور محمد نسیم اختر (پاکستان)کا مقابلہ شری کرشنا سوری نارائنن (انڈیا)سے ہوگا۔ پاکستان سنوکر فیڈریشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے محمد نسیم اختر نے فن لینڈ کے ایسا اوکارین کو 2-4سے اور پاکستان کے بابر مسیح نے عمان کے حسین علاوال کو 1-4 سے شکست دی۔ 8 نومبر کو آخری 38راﺅنڈ، آخری 32راﺅنڈ، آخری 16راﺅنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ 9 نومبر کو آخری 8واں راﺅنڈ اور سیمی فائنلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 10نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں بابر مسیح، محمد نسیم اختر، احسن رمضان اور محمد ساجد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 5 سے 15نومبر تک دوحہ، قطر میں کھیلی جائے گی۔
مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ دوحہ میں جاری
Nov 07, 2023