لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے کہا ہے کہ 19نومبر کوپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غزہ مارچ ہو گا جس میں اہل لاہور کے مردو خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ 7 اکتوبر سے غزہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے مسلم حکمراں بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا بچوں کا قبرستان بنادیا ہے۔ امریکہ کی پشت پناہی میں معصوم لوگوں کے خلاف جارحانہ طرز عمل اور جنگی جرائم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔فلسطین، کشمیر سمیت دنیا میں جہاں بھی ظلم و نا انصافی کا بازار گرام ہے وہاں امن قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
19نومبر کوپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غزہ مارچ ہو گا،ضیاءالدین انصاری
Nov 07, 2023