بورے والا(نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) لاہور پریس کلب لاہور کے سینئر کونسل ممبر و سابق ممبر گورننگ باڈی محبوب احمد چوہدری کے والد محترم قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ تفصیل کے مطابق لاہور پریس کلب لاہور کے سینئر کونسل ممبر و سابق ممبر گورننگ باڈی محبوب احمد چوہدری کے والد محترم چوہدری خوشی محمد مختصر علالت کے بعد قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ مورخہ 23-11-7 بروز منگل صبح 10 بجے فرحان آئل ملز نیو سبزی منڈی ملتان روڈ بورے والا میں ادا کی جائے گی۔ قل خوانی مورخہ 8 نومبر بروز بدھ جامعہ مسجد فاروقیہ ملتان روڈ بورےوالا میں ادا کی جائے گی۔