لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یقعوب حسین شاہ زنجانی المعروف شا ہ صدر دیوان سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہاسرئیلی وزیر کی غزہ پر اٹیم بم گرانے لی دھمکی عالمی قوانین کی خلا ف ورزی ہے۔اقوام متحدہ اور دنیا کے انسان دوست ممالک اسرائیلی جارحیت اور بمباری کا سخت نوٹس لیکر اسرائیل کو ظلم و جبر سے روکیں۔70 برسوں سے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کسی کے سامنے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ دنیا کی ٹھیکیدار عالمی قوتیں جان لیں کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن کا قیام ایک خواب ہے۔ بھارت اور اسرائیل پوری دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اب بہت ہو گیا ہے امت مسلمہ کو ڈرنا نہیں چاہیے۔ او آئی سی کو بھارت اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا چاہئیے۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق جلد حل کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر اسرائیل کی جارحیت کا سخت نوٹس لے اور فلسطینیوں کی آزادی کی جدو جہد کی حمایت کرے۔