واشنگٹن (اے پی پی)امریکی نائب صدرکملا ہیرس کی سوتیلی بیٹی اورامریکی ماڈل ایلا ایمہوف نے غزہ کے بچوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی یہودی وکیل اور کملا ہیرس کے شوہر ڈگ ایمہوف کی 24 سالہ بیٹی ایلا ایمہوف نے انسٹاگرام پر اپنے 316,000 سے زیادہ فالورز کے ساتھ ایک لنک شیئر کیا، یہ فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، یا فلسطین چلڈرن ریلیف سوسائٹی کا لنک ہے جس کا مقصد اس وقت غزہ کے بچوں کے لیے 20 ملین ڈالر کے عطیات جمع کرنا ہے۔