لاہور ( خصوصی نامہ نگار )قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فلسطین کا مقدمہ بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کا مشن جاری رکھے گی، اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی قتل عام رکوائیں۔منصورہ میں مرکزی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو فلسطین مسئلہ پر موبلائز کر رہی ہے۔ اجلاس میں لاہور میں 19نومبر کو ہونے والے غزہ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ و دیگر بھی شریک تھے۔لیاقت بلوچ نے انتظامات سے متعلق مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور ہدایات جاری کیں کہ غزہ مارچ کو ہر حوالے سے تاریخی اجتماع بنانا ہے۔