فلسطینی بیت المقدس کے دفاع اورامت مسلمہ کی جنگ لڑرہے ‘ محمد ابراہیم نقشبندی 

Nov 07, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف اصلاحی شخصیت اور الکہف فاو¿نڈیشن کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ یہ وقت غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ہر صورت بچانے اور امت مسلمہ کے متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا ہے۔فلسطینی مسلمان بیت المقدس کے تحفظ و دفاع اور پوری امت مسلمہ کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطین کا مسئلہ نہایت المناک صورت حال اختیار کرچکا ہے ان حالات میں ہم مسلمانوں کی تین اہم ذمہ داریاں ہیں، لسانی حمایت،مالی تعاون اور مخلصانہ دعائیں، سوشل میڈیا اور جہاں تک جیسے ممکن ہو اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے انکے ساتھ بھرپور مالی تعاون اور ان کےلئے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کریں ۔

مزیدخبریں