لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ کا ایشو فوری طور پر حل کرنے کےلئے الیکشن کمیشن کو سب سیاسی جماعتوں کو اپنے پاس بلا کر ان کی رائے بھی لینی چاہیے اور اس حوالے سے جو ان کے شکوک و شبہات ہیں ان کو بھی دور کرنا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گا۔