لاہور (خصوصی نامہ نگار)فلسطینی عوام اس وقت صلیبیوں کے نشانے پر ہیں‘ ایسے میں جماعت اسلامی فلسطین کے مظلوم عوام کی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے ان خیالات کا اظہار پی پی 167 اور 168 کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا 19 نومبر کو لاہور میں کیمپس پل پنجاب یونیورسٹی پر ملین مارچ ہوگا۔ قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور دیگر قائدین کریں گے۔