لاہو(نیوز رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان گزشتہ روز تلمبہ میں معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل سے انکی رہائشگاہ پر بیٹے کی نا گہانی وفات پردلی دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم عاصم جمیل کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔استحکام پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ جواں سال بیٹے کی اچانک وفات سے بڑا صدمہ اور کوئی نہیں ہو سکتا ،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔تعزیت کرنے والوں میں عون چوہدری اور آئی پی پی کے مقامی رہنما بھی شامل تھے۔
جہانگیر ترین او ر عبدالعلیم خان کا مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت
Nov 07, 2023