لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں نواز شریف انٹرچینج پر زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈرپاس اور خالد بٹ چوک انڈرپاس کا دورہ کیا اور انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام چوبیس گھنٹے جاری ہے، نومبر میں چار میگا منصوبے کھول رہے ہیں۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دیتے بتایا کہ بیدیاں روڈ انڈرپاس کی والز کی بیوٹیفکیشن، اندرونی سڑکوں کی فنشنگ اور ہارٹیکلچر ورک تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے بیدیاں روڈ انڈرپاس اور خالد بٹ چوک انڈرپاس پر جاری ورک کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر نے انڈرپاسز پر کام کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر آصف حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے۔