ہائیکورٹ میں قتل کے ملزم کی ضمانت خارج وکلاءنے پولیس سے چھڑوا کر بھگا دیا

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے ملزم کی ضمانت خارج کر دی گئی۔ جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم رضوان کے وکلاءاور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ ملزم کے وکلاءنے ملزم رضوان کو پولیس سے چھڑوا کر بھگا دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں 302 قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن