گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد احمد چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی۔ واضح رہے کہ محمد احمد چٹھہ پر 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تھانہ صدر وزیرآباد میں مقدمہ درج ہے جس میں وہ روپوش ہیں۔ جبکہ مقامی عدالت سے ضمانت بھی کروا رکھی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد امین میو نے سماعت کی۔