لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ رنگ پورہ سیالکوٹ کے ایس ایچ او سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عثمان ڈار کے وکیل عمران رانجھا نے دلائل دئیے اور موقف اپنایا کہ تھانہ رنگ پورہ پولیس نے جعلسازی کے مقدمے میں شریک ملزم کے بیان پر نامزد کیا۔ پولیس نے کسی قانونی جواز اور شواہد کے بغیر مقدمے میں نامزد کیا۔ پولیس کا اقدام آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل کے منافی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بے بنیاد مقدمے سے نام خارج کرنے کا حکم دے۔
ہائیکورٹ: سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ درخواست پر ریکارڈ طلب
Nov 07, 2023