گیپکو ریجن، مزید 27بجلی چور گرفتار: ملوث افسروں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا: چیف ایگزیکٹو

Nov 07, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، مزید 27 بجلی چور پکڑے گئے، پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی مجموعی تعداد2653ہو گئی،1888ملزمان بھی گرفتارکر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے جاری حالیہ مہم کو شروع ہوئے دو ماہ مکمل ہو گئے۔ 7ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران تمام سرکلز میں اب تک پکڑے جانے والے 2653 بجلی چوروں کو 21کروڑ 15لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے، تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کی گئیں جن میں سے 2611 کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور 1888 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 12، زرعی91، کمرشل 83 اور 2467 گھریلو شامل ہیں۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو 52لاکھ 79ہزار سے زائد یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت تقریباً21کروڑ 15لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن گذشتہ دو ماہ سے بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ کینٹ سرکل کے 625بجلی چوروں کو 6 کروڑ 42لاکھ سے زائد، گجرات سرکل کے 275بجلی چوروں کو 2کروڑ 42لاکھ سے زائد، سیالکوٹ سرکل کے 430بجلی چوروں کو 2کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد، نارووال سرکل کے 356بجلی چوروں کو ایک کروڑ 94لاکھ روپے سے زائد جبکہ منڈی بہاﺅالدین سرکل میں پکڑے گئے 339بجلی چوروں کو 3کروڑ 39لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی میں ملوث پائے جانے والے گیپکو افسروں و ملازمین کو بھی ملازمت سے فارغ کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں