کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق 2کم عمر بھائیوں کی جان لے گیا

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق 2بھائیوں کی جان لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ گھمکول میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا،ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کردی۔ گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی۔کوہاٹ پولیس کے مطابق دونوں کم عمر مقتولین کا تعلق خانیوال سے ہے، دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ اور بارہ سال ہیں۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کے بعد لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن