ایوان بالا اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے بل پیش، متعدد کمیٹیوں کو بھیجوا دیئے گئے۔ پاکستان مستقبل کونسل بل پر اراکین کا اختلاف سینیٹر ہمایوں مہمند کے ریمارکس پر اراکین کا احتجاج چیئرمین سینٹ نے سینیٹر ہمایوں کے الفاظ کارروائی سے حذف کروائے تو معاملہ رفع دفع ہوا۔ نگران وزیر داخلہ کی حمایت پر ووٹنگ کثرت رائے سے بل مسترد سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے سینٹ اجلاس میں پاکستان مستقبل کونسل بل 2023ءپیش کیا گیا تو سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر مولانا غفور حیدری، سینیٹر مصدق ملک، سینیٹر عرفان صدیقی، سینیٹر مشاہد حسین سید نے مخالفت کی جس پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ اگر عقل نہیں ہے آپ لوگوں میں تو پھر یہ کونسل آپ کو حکومت سے اوپر نظر آئے گی جس پر مسلم لیگ ن، جے یوآئی ف اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ چیئرمین سینٹ نے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند کے ریمارکس کارر وائی سے حذف کر دیئے تاہم نگران حکومت کے وزیر نگران داخلہ سرفراز بگٹی نے بل کی حمایت کی اور متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے کا کہا جس پر ایوان میں بل پر ووٹنگ ہوئی اور بل کثرت رائے سے مستردکر دیا گیا۔ سینیٹر ثانیہ نشتر کی قرارداد بھی مستردکر دی گئی۔