لاہور(نامہ نگار) ملزم اعظم اقدام قتل کے مقدمات میں رائیونڈ پولیس کو مطلوب تھا۔سیف سٹی کیمروں میں نشاندہی کے بعد رائیونڈ پولیس نے ملزم کو ٹریس کیا۔ملزم اعظم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ہیں۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی لاہور پولیس کے ہمراہ کارروائی ،اقدام قتل کا ملزم گرفتار
Nov 07, 2023