لاہور ہائیکورٹ:زیادہ کرایہ وصول کرنے پر چیئرمین ریلوے کو توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری 

Nov 07, 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کی طرف سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کا معاملہ پر چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ کو توہینِ عدالت درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔فاضل عدالت کا چیئرمین ریلوے کو جواب جمع کروانے اور خود پیشِ ہونے کا حکم ایڈووکیٹ حاکم علی چوہدری کے توسط سے شیخ طارق عباس نے درخواست دائر کی۔ جس میںکہا گیا کہ 3اسپیشل ٹرینوں کا کرایہ اضافی چارج کیا گیا ہے 54لاکھ روپے اضافی چارج کیے گئے ہیں۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ریلوے سے ان کے پیسے واپس لے کر دئیے جائیں۔

مزیدخبریں