فیروز والہ( نامہ نگار) لاہور روڈ چونگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس کے دروازے پر کھڑا اس کا کنڈکٹر اشفاق احمد گر کر ٹریکٹر ٹرالی کے پہیوں تلے ا کر کچلا گیا اور موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ٹریکٹرٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔