سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس ،ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ 

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی اورایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے اجلاس کو جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں نئے تھانوں کی تعمیر، سپیشل انیشیٹوپولیس سٹیشنز کی تعمیر ومرمت، پولیس سٹیشنز کو کرایہ کی بلڈنگز میں شفٹ کرنے اورپولیس سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس کوسپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز پروگرام کے تحت 50تھانوں کی تکمیل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بھاٹی گیٹ پولیس سٹیشن کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر َتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیااور کہا کہ لاہور کی آبادی کے تناسب سے مزید تھانے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ لاہور کے تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈرن پولیس سٹیشنز میں تبدیل کیا جارہاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...