لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے جعلی وکیل کی ضمانت منسوخی کےلئے دائر درخواست پر تھانہ سول لائنز پولیس اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کردئیے۔ پنجاب بار کونسل کے وکیل جاوید عمران رانجھا عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایاکہ ملزم راجا غنیم عدالتوں میں خود کووکیل ظاہر کر کے ریلیف لیتا رہا۔ ملزم قانونی ڈگری نہیں رکھتا نہ ہی اس کی کسی بار کونسل میں بطور وکیل انرولمنٹ ہے ۔استدعا ہے کہ سیشن عدالت کے عبوری ضمانت منظوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اورملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کاحکم دے۔