گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)مجلس احرارِ اسلام کے امیر مولانا سید کفیل شاہ بخاری نے کہا ہے کہ دنیا مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والا ظلم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی ہمارا دینی وملی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسجد صدیقیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیت المقدس کی آزادی پوری مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر مجلس احرار اسلام ضلع گوجرانوالہ کے امیر حاجی محمد اشرف، ناظم محمد اکمل، نائب امیر بھائی محمد عابد، مبلغین مولانا عمر شکیل اور محمد عثمان منشا کے علاوہ پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے نائب امیر مولانا قاری عبیداللہ عامر، فیصل بلال حسان، مولانا حافظ خرم شہزاد، عمر حبیب الرحمن، عبدالحسیب، کلیم اللہ، حافظ عمیر شکیل، قاری اعجاز احمد اور قاری سجاول علی بھی موجود تھے۔