گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے لاہور ‘ سیالکوٹ موٹر وے تک تیز ترین او رباسہولت رسائی کا بہترین منصوبہ ہے اور حکومت پنجاب کے اس فلیگ شپ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف لاکھوں افراد کو جدید سفر کی معیاری سہولت دستیاب ہو گی بلکہ ایندھن اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔ انہو ں نے یہ بات گوجرانوالہ ایکسپریس وے ( موٹرو ے لنک روڈ) کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی ‘ ڈی سی فیاض احمدموہل ‘ پراجیکٹ ڈائر یکٹر کرنل عمران‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرﺅف سمیت متعلقہ افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری نے ایکسپریس وے پر جاری ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ایف ڈبلیو او اور پراجیکٹ ڈائر یکٹر کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے۔
گوجرانوالہ ایکسپریس وے بہترین منصوبہ ہے:زاہد اختر زمان
Nov 07, 2023