مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں:خواجہ ضیاءاللہ

Nov 07, 2023

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)قائداعظم سوسائٹی کے صدر خواجہ ضیا اللہ ، جنرل سیکرٹری طاہر مکی نے کہا کہ سوسائٹی کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ مکینوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں جس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہر کی سوسائٹیز میں قائد اعظم ٹاﺅن کا ایک اپنا معیار ہے تاہم آئندہ بھی مکینوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم ٹاﺅن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قائداعظم ٹاﺅن کا سالانہ اجلاس زیر صدارت خواجہ ضیا اللہ صدر سوسائٹی، زیر نگرانی رانا امان اللہ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گوجرانوالہ منعقد ہوا ،اجلاس میںنائب صدر تنویر مہر، فنانس سیکرٹری طاہر سہیل، ذ و الفقا ر علی گورائیہ،محمد الطا ف ،محمد عمران ، سابق ایم پی اے عبدالرﺅف مغل وممبران سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں