اقوام متحدہ انسانی حقوق کے نفاذ اور شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے۔شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیبیٹنگ کلب ہے جو انسانی حقوق کے نفاذ اور شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے، عالمی نظام انسانی جانوں کی کھلی بے توقیری کے ہوتے خود کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جارحیت کے ایک ماہ کو مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام شروع ہوئے ایک ماہ ہوگیا، دنیا انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو آگے بڑھنے کے لئے گہرائی سے خود کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی نظام اس طرح کی ناانصافی کی موجودگی میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔ انہوںنے کہا کہ عالمی نظام انسانی جانوں کی کھلی بے توقیری کے ہوتے خود کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔

ای پیپر دی نیشن