کوٹ ادو میں ٹبہ موچی والی کے قریب تیز رفتار مسافر بس بےقابو ہوکر گدھا ریڑھیوں پر چڑھ دوڑی۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں ریڑھیوں پر سوار 5 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، گدھا ریڑھیوں پر سوار مزدور علی الصبح مزدوری کے لیے کوٹ ادو سے سنانواں جارہے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔