سری لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ کا معاملہ طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔شکیب الحسن نے مزید کہا جب میتھیوز کے ہیلمٹ کا پٹا ٹوٹا تو ہمارا ایک پلیئر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے۔امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سنجیدہ ہوں؟ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ صحیح ہے یا غلط، جب ہم فیلڈ میں تھے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنگ میں ہوں۔