امریکہ میں ایک عمر رسیدہ ’اوبر ڈرائیور‘ رائیڈز کینسل کرکرکے لکھ پتی بن گیا

Nov 07, 2023 | 23:40

ویب ڈیسک

امریکہ میں ایک عمر رسیدہ ’اوبر ڈرائیور‘ رائیڈز کینسل کرکرکے لکھ پتی بن گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق 70سال بل(فرضی نام)امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کا رہائشی ہے، جس نے آنے والی رائیڈز میں سے 30فیصد سے زائد کینسل کی اور ایک سال میں 28ہزار ڈالر (تقریباً 80لاکھ 21ہزار روپے)کمائے۔ 

اس اوبر ڈرائیور نے 10فیصد سے بھی کم رائیڈ ریکوئسٹس قبول کیں اور پورے سال میں صرف ڈیڑھ ہزار ٹرپ کیے۔ بل کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک رائیڈ ریکوئسٹس قبول نہیں کرتا جب تک اس کے علاقے میں کرائے کے نرخ زیادہ نہ ہو جائیں۔ اس کے مطابق علاقے کے سبھی اوبر ڈرائیورز ایسا کرتے ہیں، جس کے باعث جلد ہی ’Surge‘ لگ جاتا ہے اور ریٹ بڑھ جاتے ہیں۔اس کے مطابق ایسا کرنے سے وہ 50ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے بھی کماتے رہے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اب ڈرائیورز کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے اور وہ 15سے 20ڈالر فی گھنٹہ ہی کما پاتے ہیں۔

مزیدخبریں