ڈیوڈوارنر پابندی ہٹنے کے بعد سڈنی تھنڈرز کے کپتان بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر )آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی قیادت کریں گے۔سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے، ان کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر سکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا، انہوں نے پابندی کے ریویو کیلئے اپیل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن