افغانستان نے بنگلہ دیش کو پہلا ون ڈے 92رنز سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان نے بنگلہ دیش کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 92رنز سے ہراکر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان ٹیم 235رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ کپتان حشمت اللہ شہیدی 52‘محمد نبی 84رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ تسکین احمد اور مستفیض الرحما نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 34.3اوورز میں 143رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ کہتان نجم الحسین شانتو 47رنز بناکر نمایاں رہے ۔مین آف دی میچ اے ایم غضنفر نے 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن