لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی۔ ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نے دنیا کے نمبر ایک بیٹر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ بابر اعظم 822 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ فخر زمان 675 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ ٹاپ 10 میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔ امام الحق 666 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ 11ویں سے 12ویں نمبر پر گر گئے ہیں۔شاہین آفریدی نے ساتویں سے چوتھے نمبر پر تین درجے کی چھلانگ لگائی ‘ 655 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔ حارث رؤف 23 ویں سے 27 ویں نمبر پر چار درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نسیم شاہ 436 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ 69ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون نے 32 مقام کی چھلانگ لگا کر 58 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی ترقی پائی۔ بابر اعظم 17 ویں، رضوان دو درجے بہتری کیساتھ 20 ویں اور آغا 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سعود شکیل دو درجے گر کر 9ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کپتان شان مسعود کو دو درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ 59ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں 15ویں نمبر جبکہ نعمان علی اور ساجد خان نے بھی ٹاپ 40 میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔حسن علی ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود ٹیسٹ رینکنگ میں 36 ویں سے 35 ویں نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے رشبھ پنت 6 ویں جبکہ ڈیرل مچل 7ویں نمبر پر پہنچ گئے۔انگلینڈ کے جو روٹ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، کین ولیمسن، ہیری بروک (تیسرے)، یاشاسوی جیسوال (چوتھے) اور سٹیو سمتھ (پانچویں) نمبر پر ہیں۔