لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 16 نومبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے افغانستان کی ٹیم 16 نومبر کو پاکستان پہنچے گی جبکہ دیگر غیرملکی ٹیمیں 20 اور 21 نومبر کو پاکستان مرحلہ وار پہنچیں گی۔ تمام غیر ملکی ٹیموں کیلئے بھرپور سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 22 نومبر سے 3 دسمبر تک لاہور اور ملتان میں منعقد کیا جائیگا جس کی افتتاحی تقریب22 نومبرکو لاہور میں ہوگی ۔ سیمی فائنل مقابلے یکم دسمبر جبکہ فائنل3 دسمبرکو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کھیلا جائیگا۔ 7 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ افغانستان،بھارت،بنگلہ دیش، سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ ‘غیر ملکی ٹیموں کی آمد 16 نومبر سے شروع ہو گی
Nov 07, 2024