معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ڈاکٹر قیوم خان 

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ اور غیرتدریسی عملہ تعلیمی اداروں میں اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔ غیرخاضری یا تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائوکی سربراہی میں معیار تعلیم میں ہر ممکن بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا مشن ہے جس کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن