قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا‘ مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات‘ میڈیسن کی دستیابی‘ صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کر کے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، میڈیکل، سرجیکل، بچہ وارڈ، میڈیسن سٹور سمیت دیگر وارڈز اور شعبوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصورکا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ
Nov 07, 2024