شیخوپورہ: اہلکارٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے بھتہ وصولی میں مصروف

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی بھتہ خوری ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی پر توجہ دینے کی بجائے ڈیوٹی اوقات میں مسافر اور لوڈر گاڑیوں سے بھتہ جمع کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، شہریوں نے مطابق ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے بعض کرپٹ اہلکار روزانہ مختلف مقامات پر ناکے لگا کر دن بھر بھتہ جمع کرتے ہیں جن کی ٹریفک کی روانی پر کوئی توجہ نہیں ہوتی جس کے باعث شہر اور مختلف شاہرات و لنک روڈز پر ٹریفک کی روانی معطل رہنا معمول بن چکا ہے جسے بحال کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غیر موجودگی کے باعث شہریوں کوٹریفک کی روانی خود بخود بحال ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ سے فرض شناس ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بھتہ خوری و ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن