شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ویجی ٹیبل اینڈ فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے صدر الحاج طارق چودھری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر جاری جارحیت نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل دہشگرد ملک ہے تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یہودوہنود کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے اسرائیل کے ہاتھ رنگے ہیں اگر متحد ہو کر اسرائیل کو کڑا جواب دیا گیا تو فتح امت مسلمہ کی ہو گی، جتنا ظلم و جبر اسرائیل نے فلسطین کے اندر کیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں انکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر حاجی میاںعبدالغفور ودیگربھی ہمراہ تھے۔