سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر ظہیر الدین بابر نے مین بازار سے نکالی جانے والی ریڑھیوں کو متبادل جگہ فراہم کر دی اور ان کو جامعہ مسجد روڈ پر لگا دیا گیا، مین بازار سے تجاوزات کے خاتمے کے دوران ان ریڑھیوں کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا، مین بازار کو خوبصورت بنانے کیلئے کلین اینڈ گرین مہم کے دوران پودے بھی لگا دئیے گئے ہیں، اب ریڑھیوں کو متبادل جگہ فراہم کر دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے گا۔
سانگلہ ہل:اسسٹنٹ کمشنر نے ریڑھیوں کو متبادل جگہ فراہم کر دی
Nov 07, 2024