قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور عیسٰی محمد خان کی ہدایت پر پولیس کا برآمد ہونیوالا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی محمد سیف اللہ بھٹی نے لاکھوں روپے مالیت کی 7 موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ ایس ایچ او بی ڈویژن ملک جبار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ڈکیت گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا۔ ڈکیت گینگ سے برآمد ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکل مختلف مدعیوں کو واپس کر دی گئیں۔ چوری شدہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل واپس ملنے پر شہریوں نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔