شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھاہے ۔ پارٹی قیادت نے نئی آئینی ترامیم میں حکومت کا ساتھ دے کر جمہوریت پسندی کاثبوت دیا ہے ہم ملکی نظام کو موثر بنانے پر یقین رکھتے ہیں جس کی خاطر مثبت و تعمیری کردار ادا کررہے ہیں، ماضی کی عدلیہ کے ہاتھوں جتنا استحصال پیپلز پارٹی کا ہوا اس کی دوسری کوئی مثال موجود نہیں۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھاہے :لیاقت علی
Nov 07, 2024