شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ ظالم و غاصب اسرائیل فلسطینیوں پر حملہ کرنے کا کوئی موقع نہیں گنوارہا اور نہ صرف نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے بلکہ انہیں علاج معالجہ اور غذائی امداد کی فراہمی روک جارحیت کی انتہا کررہا ہے غزہ میں فلاحی ذمہ داریاں انجام دینے والی بین الاقوامی این جی اوز کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اپنی خاموش ترک کرکے مظلوم فلسطینیوں کی عملی مدد یقینی بنانا ہوگی، صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائیاں تیز تر ہو گئی ہیں۔