سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح ملکی روشن مستقبل کی مثال ہے :برجیس طاہر

واربرٹن ( نمائندہ نوائے وقت) مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری برجیس طاہر نے مرکزی سیکرٹریٹ ن لیگ میں اہل علاقہ سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا۔ ان کاویژن عام آدمی کو عزت دینااورغربت سے نکالناہے، سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح پاکستان کے روشن مستقبل کی بہترین  مثال ہے، نواز شریف کے ویژن پر عمل پیرا ہو کرمریم نوازشریف عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں نوجوانوں کے لیے بہترین پروگرامز، بیرون ممالک نوکریاں ،زرعی گریجویٹ کیلئے انٹرن شپ اور یوتھ کے لیے دنیا بھر میں بہترین انتظامات پنجاب حکومت کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے سمیت تمام مسائل گفت و شنید سے حل ہوں گے۔جنگ کے ذریعے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔ 

ای پیپر دی نیشن