قصور:ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری

قصور (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے ، شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں، گرین بیلٹس، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور عمر اویس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک،اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ نالوں اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن